Baba ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Irfan Haider
صبحِ انیس فلک پر جو نمودار ہوی
میرے مولا کی شہادت کی خبر لے آی
سر پہ تلوار چلی شور اٹھا ہاے علی
اپنے بابا کو مصلے پہ جو دیکھا زخمی
حسنین شریفین نے دی رو کے صدا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا ماہ عزا
ضرب لگی ہے شیر الٰہی کو
چہرہ لہو میں ڈوبا ہے
عباس اور حسنین کے بابا کو
سجدے میں کس نے مارا ہے
بابا کے سر کو زانو پی رکھ کے
ہاے حسن نے رو کر کہا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا۔۔۔
گھر کی طرف جب لے کے چلے بیٹے
بولے علی گریہ نہ کرو
ساتھ ہمارے کوئی نہیں آے
جاؤ حسن سب سے کہہ دو
ایسا نہ ہو کہ آجاے باہر
کرتی ہوی زینب یہ بکا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا۔۔۔
خوں علی کی آنکھوں سے جب پونچا
چادر سے اپنی زینب نے
آنکھیں کھلی تو سامنے بیٹی کو
دیکھ کے حیدر رونے لگے
زینب تڑپ کے بابا سے بولی
چھوڑ کے ہم کو نہ جانا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا۔۔۔
آگیء جب اکیسویں رمضاں
زہرا کے گھر شام غریباں
بند ہوی حیدر کی آنکھیں
رک گیء سانسیں ہو گےء بے جاں
شانہ ہلا کے کہنے لگی زینب
بابا اٹھو آنکھیں کھولو
باتیں کرو خاموش ہو کیوں بابا
بولو زرا کچھ تو بولو
آپ کے غم میں اب روتے روتے
دم نہ نکل جائے میرا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا۔۔۔
زیشان اور عرفانِ عزا بیٹے
گھر سے جنازہ لے آے
کوی نقاب میں جب میت لینے
آیا حسن بولے ہاے
کون ہو اپنا چہرہ دکھاؤ
بولے حسن جب پردہ ہٹا
بابا علی بابا علی
ماہ رمضان بن گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.