Baba abhi mat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
بابا ابھی مت جایےء
میت پہ زینب نے کہا
آنکھیں تو اپنی کھولےء
خاموش کیوں ہے بولیےء
کیا ہوگےء ہم سے خفا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
میت اٹھی گر آپ کی
بابا یونہی مر جاؤں گی
مجھ میں نہیں اب حوصلہ
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
عید آ رہی ہے بابا جان
کیسے رہیں گی بیٹیاں
ویران گھر ہو جاے گا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
کیوں میرے بازو چوم کے
ایسے تڑپ کر روے تھے
بتلاے کیا یاد آ گیا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
بازار کیسے جاؤں گی
دربار کیسے جاؤں گی
میں سیکھ لو چلنا زرا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
جتنے بھی ہے کوفی کھڑے
پتھر نہ مارے یہ مجھے
کہہ دیجیےء ان سے زرا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
آتا نہیں اسکو چین
بھولا نہیں ماں کو حسین
مر جاۓ گا بھای میرا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
گھبراے گی اماں میری
غسل و کفن کے بعد بھی
خوں بہہ رہا ہے آپ کا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
پردہ چھنے گا جب میرا
آےنگے ملنے کربلا
یہ وعدہ کر لیجیۓ زرا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
سجاد کیسی تھی گھڑی
روتی تھی خود بنت علی
جس دم یتیموں نے کہا
بابا ابھی مت جایےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.