Baap ke gham may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
باپ کے غم میں کہتی ہیں رو کر
زینب اور کلثوم
سن کے ندائے غیبی ہیں مضطر
زینب اور کلثوم
---باپ کے غم میں
گھر میں خدا کے سجدہ حق میں
ضرب لعین نے کاری لگائی
پا کے خبر نہ روئے کیونکر
زینب اور کلثوم
---باپ کے غم میں
آئی سحر انیس کی کیسی
جس نے قیامت ہم پر ڈھائی
نالہ کناں ہے کہہ کے دختر
زینب اور کلثوم
---باپ کے غم میں
دیکھ ہمارے زخم سر کو
دیکھ کے اپنی جاں کھوتی ہو
دیکھو گی کیسے زخم برادر
زینب اور کلثوم
---باپ کے غم میں
کرب و بلا میں رو نہ سکو گی
بولے علی خود اشک بہا کر
کر لو بکا اب تم جی بھرکر
زینب اور کلثوم
---باپ کے غم میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.