Shabe ashoor
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shabe Ashoor recited by Shadman Raza
ہاے ہاے ہاے
گھبراے زینب گھبراے زینب
شبِ عاشور ڈھلتی جا رہی ہے
علی کی لاڈلی گھبرا رہی ہے
زمیں چپ ہے فلک سہما ہوا ہے
دل زینب پریشاں ہو رہا ہے
گھٹا ظلم و ستم کی چھا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
قضا کی ضد پہ زہر کا چمن ہے
حسینی قافلہ تشنہ دہن ہے
لہو چشم فلک برسا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
جدھر دیکھو نظر آتا ہے لشکر
عجب پر حول ہے صحرا کا منظر
یزیدی فوج سمٹی آ رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
کبھی عون و محمد کو بلایا
کبھی سینے سے اکبر کو لگایا
کبھی عباس کو سمجھا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
کبھی گہوارہء اصغر جھلا کر
کبھی گودی میں بھای کو اٹھا کر
سکینہ خود کو یوں بہلا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
رسولِ پاک کی مسند بچھا کر
علی اکبر کو پہلو میں بٹھا کر
سکون قلب زینب پا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
خموشی دشت میں چھای ہوی ہے
سکینہ آج گھبرای ہوی ہے
صدائے العطش بس آ رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
قلم خرشید لکھتا ہی رہے گا
غمِ شبیر کا دریا بہے گا
گوہر فکر رسا برسا رہی ہے
شبِ عاشور ڈھلتی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.