Ayyame ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
شیعوں میں آج کل یہ قیامت کے روز ہیں
دنیا سے بو تراب کے رخصت کے روز ہیں
یاروں سروں کو پیٹو یہ ضربت کے روز ہیں
رو لو کہ یہ علی کی شہادت کے روز ہیں
آ گےء ایام علی آگےء
مومنوں ماتم کرو سر پیٹ کے
چاند بھی رمضان کا نوحہ کرے
آ گےء ایام علی آگےء
کالے لباسوں میں ہے اہلِ عزا کی فغاں
یومِ شہادت کی سب کرتے ہیں تیاریاں
یاد کرے ماتمی آپ کی تنہائیاں
فرش عزا گھر میں بچھانے لگے
آ گےء ایام علی۔۔۔
طاری ابھی سے ہوا ہے شب ضربت کا غم
کوی پڑھے مرثیہ کوئی سجاے علم
طفل و جواں پیر سب سنتے ہیں نوحے بہم
نوحہ سنا آنکھ سے آنسوں گرے
آ گےء ایام علی۔۔۔
مجلسیں گھر گھر بپا ہو گیء یا سیدی
نکلے جلوس عزاء آج گلی در گلی
آپ کے غم میں ہوا سارا جہاں ماتمی
آی صدا یہ در و دیوار سے
آ گےء ایام علی۔۔۔
ہاے وہ انیسویں آی جو غم کی سحر
کی بن ملجم نے جب ظلم کی حد آپ پر
تیغ ستم چل گیء ہو گیا دو پارہ سر
کہتے تھے جبریل بھی روتے ہوے
آ گےء ایام علی۔۔۔
شبر و شبیر جب آپ کو لے آے گھر
بی بیاں رونے لگی سینہ و سر پیٹ کر
کوہ علم گر پڑا آج تو سادات پر
زینب و کلثوم کے یہ بین تھے
آ گےء ایام علی۔۔۔
سامنے تابوت کا آ گیا سامان جب
بڑھنے لگا اور بھی سینے میں رنج و تعب
دل کہے بے ساختہ ہاے امیر عرب
بات یہی خون رلاے مجھے
آ گےء ایام علی۔۔۔
میثم و مظہر بھی ہے بر سر فرش عزا
آپ کے گھر والوں کو دونوں نے پرسہ دیا
آپ کے تابوت پر ہم نے یہ نوحہ پڑھا
درد میں ڈوبے ہوے اشعار سے
آ گےء ایام علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.