Alwida ay mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
وقتِ آخر تھا حیدر کا نوحہ
الوداع اے میرے سوگواروں
چھوڑ کر جا رہا ہوں میں دنیا
الوداع اے میرے سوگواروں
میری میت کو کاندھا لگانا
میرے بچوں کی ڈھارس بندھانا
دھیان رکھنا حسین و حسن کا
الوداع اے میرے۔۔۔
اے حسین و حسن پاس آؤ
میرے نزدیک عباس آؤ
میرے سینے سے لگ جاؤ بیٹا
الوداع اے میرے۔۔۔
میرے عباس نازوں کے پالے
میری زینب ہے تیرے حوالے
تو محافظ ہے اس کی ردا کا
الوداع اے میرے۔۔۔
ہر قدم پر ستایا گیا ہوں
بے سبب میں رلایا گیا ہوں
مرتبہ کوئی سمجھا نہ میرا
الوداع اے میرے۔۔۔
میں نے دیکھا ہے زہرا کا رونا
آگ کی ضد پہ محسن کو کھونا
سہ نہ پایا میں اب تک وہ صدمہ
الوداع اے میرے۔۔۔
جب گلے میں رسن بندھ رہی تھی
میرے نزدیک زینب کھڑی تھی
دیکھ کر مجھکو روتی تھی زہرا
الوداع اے میرے۔۔۔
سہمے سہمے حسین و حسن تھے
خونِ مادر سے تر گلبدن تھے
کیا بتاؤں جو تھا حال میرا
الوداع اے میرے۔۔۔
خوں ٹپکتا تھا مولا کے سر سے
یعنی کعبے کی دیوار و در سے
سب سے مل مل کے کہتے تھے مولا
الوداع اے میرے۔۔۔
رو کے کہتے تھی شاہ مدینہ
منہ کو آتا ہے میرا کلیجہ
تم کو میری قسم اب نہ کہنا
الوداع اے میرے۔۔۔
گونجتی تھی یہ آصف صداییں
لینے آتی ہے زینب بلاییں
لب پہ مولا کے عامر تھا نوحہ
الوداع اے میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.