Alvida maula ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
الوداع مولا علٸ الوداع مولا علی
جا رہا ہے آج دنیا سے محمد کا وصی
نالےٴ جبرئیل سے لرزے زمین و آسماں
ہائے وہ مارا گیا جو ہے امامِ انس و جان
سجدےٴ حق میں ہے ضربت فرقےٴ حیدر پر لگی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
باپ کے قدموں سے لپٹی رو رہی ہیں بیٹیاں
کیا کریں کیا کہ کے دیں اِن کو تسلی مجتبیٰ
مر نہ جائیں باپ کی میّت پر رو رو کر ابھی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
دُھونڈتی ہیں تم کو زینب کی نگاہیں ہر جگہ
سیدہ آ کر دِلاسا دیجیئے اِن کو ذرا
فرطِ غم سے ہے عجب حالت اِدھر کلثوم کی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
بابا تم ہی تھے سہارا بعدِ بنتِ مصطفیٰ
غم ابھی تازہ تھا دِل میں مادرِ دلگیر کا
بس یتیموں کی طرح گُزرے گی اب یہ زندگی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
باپ کی طرح یتیموں کا جو رکھتا تھا خیال
اس کے غم میں ہو رہے ہیں ہائے وہ بچّےنڈھال
آج کوفے کے یتیموں میں عجب ہے بیکلی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
مُرتضیٰ گھر میں جو آئے بس اُسی ہنگام میں
بیٹیاں آ کر جو لپٹیں تو اُسی کہرم میں
ایک ننھی سی یتیمہ یاد مجھ کو آ گئی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
بعد تیرے ظلم یہ بھی ہم پے ڈہانگے لئیں
تیر شبّر کے جنازے پر چلائیں گے لئیں
کس طرح غازی کو روکوں گی بھلا میں اس گھڑی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
اب تمہارے بعد سجنے ہی کو ہے کرب و بلا
پا برہنہ ہاتھ بندوائے ہوئے اور بے ردا
کس طرح گزرے گی بازاروں سے تیری لاڈلی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
تین دن کی پیس اور وہ کند کنجر شمر کا
کس طرح دیکھوں گی بابا تم ہی بتلاوٴ ذرا
چل رہی ہو گی گلوِ شاہ پر جس دم چری
الوداع مولا علٸ۔۔۔
باب سے لپٹی ہوئی کہتی تھی زینب بار بار
بابے ساعت پر کروں گی آپ کا میں انتظار
شام کی فتح کا منظر دیکھنا آ کر علی
الوداع مولا علٸ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.