Allaho baaqi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Irfan Haider
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
یا مالک و یا خالق و یا باطن و یا ظاہرو
یا قادر و یا حاکم و یا مومنو یا ہادی و
یا اول و یا آخر و یا قایم و النافی و
اللّٰہ قبلہ کل شیء
اللّٰہ بعاد کل شیء
یہ کہکے حیدر نے سجدے میں رکھی پیشانی
اللّٰہ باقی من کل فانی
رب کا ارادہ حیدر اور اسکی مرضی بھی
اس کے ہاتھوں نے گوندھی آدم کی مٹی بھی
اس کے بچوں کے نوکر جنت کے درزی بھی
یا رب ذولجلال
ہر جملہ حیدر کا اس مصرے کا ہے ثانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
ہاتھوں سے مرنا بانٹے ٹھوکر سے جینا بھی
مرحب کے ٹکڑے کر دے دھرتی کا سینہ بھی
خود ہے منشور یزداں اسکی کپینہ بھی
یا رب ذولجلال
دعوہ سلونی کا اور پھر بھی بات یہ مانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
خود ہی قرآن ناطق اور خود ہی قاری ہے
اس کے ہاتھوں کی خلعت یہ دنیا ساری ہے
فزت و برب الکعبہ یہ حمد باری ہے
یا رب ذولجلال
کہہ دو لفظوں میں تھی بات بڑی طولانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
چلتا ہے میرا سکہ ارض و سماں پر
میں تو رہوں گی زندہ حکم خدا پر
مجھ پہ قضاء گر جاے یا میں قضاء پر
یا رب ذولجلال
یہ سن کے حیدر سے دنیا کو ہوی حیرانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
اک دن نصیری بولا کیوں مجھکو مارا ہے
جو کچھ آنکھوں سے دیکھا میں نے وہ بولا ہے
میری سوچوں کا مالک اس کے ہی جیسا ہے
یا رب ذولجلال
یہ حمد باری ہے حیدر کی قصیدہ خوانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
نفس خدا بھی حیدر اور اس کا پہلو بھی
وہ ہے ہجاب اکبر ورد اللّٰہ بھی
مانا ہے ولیوں نے بھی کہتے ہیں سادھو بھی
یا رب ذولجلال
سمجھا نہ کوئی اس کو بات ہے یہ عرفانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
کربوبلا سے پوچھو اس جملے کا مطلب
سوکھے کوزے دکھلا کے کہہ دیں گے تشنہ لب
بے سر لاشے بولیں گے یا پھر بی بی زینب
یا رب ذولجلال
زیر خنجر کہہ دیگا کربوبلا کا بانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
کل ایمان کی باتیں ایمان ہے مظہر
اس میں ہے حامی تیرا عرفانِ حیدر
یہ باتیں کرتے ہیں ہم ممبر پہ جا کر
یا رب ذولجلال
ہاں عشقِ حیدر میں حیدر کی بات ہی مانی
اللّٰہ باقی من کل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.