Aliyun waliullah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہائے علی, ہائے علی
زہرا سے پوچھو کیا ہے علی ولی اللہ
اسکے لئے بتول کا دو بار گھر جلا
بغداد شام و کوفہ خراسان و کربلا
امت نے فاطمہ کو کہاں دکھ نہیں دیا
سب کچھ لٹایا دیں کی حفاظت کے واسطے
زہرا اجڑ گئی ہے ولایت کے واسطے
دربار میں بچانے گئی فاطمہ زہرا
علی ولی اللہ ، علی ولی اللہ
سنتا نہ تھا مدینہ میں زہرا کی کوئی بات
لیکر حسن حسین کو ہر صبح اپنے ساتھ
گھر گھر پہ یاد جا کے دلاتی تھی سیدہ
علی ولی اللہ ، علی ولی اللہ
غم میں ابوتراب کے گھٹ گھٹ کے مرگئی
در پردہ فاطمہ کی وصیت یہی تو تھی
آئے نہ وہ جنازے پر جس نے نہیں پڑھا
علی ولی اللہ ، علی ولی اللہ
ٹوٹی ہوئیں تھی پسلیاں دم تھا رکا ہوا
تھا سیدہ پہ جلتا ہوا در گرا ہوا
پھر بھی لب بتول پہ جاری تھی یہ صدا
علی ولی اللہ ، علی ولی اللہ
زینب پکاری اے میرے مظلوم بے وطن
وعدہ تمہاری لاش پہ کرتی ہے یہ بہن
اک دن ضرور شام کی گلیوں میں گونجے گا
علی ولی اللہ ،علی ولی اللہ
آئے نجف سے شام غریباں میں جب علی
زینب یہ کہہ کے اپنے پدر سے لپٹ گئی
خنجر تلے بھی بھائی کے زخمی لبوں پہ تھا
علی ولی اللہ ، علی ولی اللہ
بولی سکینہ آیا جو زنداں میں شہ کا سر
کیسے بتاؤں شام کا کیسے کیا سفر
گر گر کے خون کانوں سے دیتا رہا صدا
علی ولی اللہ ،علی ولی اللہ
زنداں میں ایک قبر بنانے کے واسطے
ہمشیر کا جنازہ اٹھانے کے واسطے
ناد علی کی شکل میں سجاد نے پڑھا
علی ولی اللہ ،علی ولی اللہ
نا محرموں کی بھیڑ تھی دربار شام میں
زینب نے دے کے خطبہ زبان امام میں
بے وقت کی اذان میں دبنے نہیں دیا
علی ولی اللہ ،علی ولی اللہ
ماں کی لحد پہ بین تکلم تھے بیٹی کے
پہلو پہ زخم کھا کے بچایا تھا آپ نے
میں نے ردا لٹا کے بچایا ہے
با خدا
علی ولی اللہ ،علی ولی اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.