Ali ya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
افسوس علی کا امت نے
سجدے میں خون بہایا ہے
کیسا یہ وقت قیامت کا
اولاد نبی پر آیا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
اس زخم سے ضرب ملجم کے
زینب کا کلیجہ چھلنی ہے
اس قوم کی خاطر سجدے میں
جو زخم علی نے کھایا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
مسجد میں ہوے زخمی حیدر
بابا کے جبیں ہے خون میں تر
یہ مسجد کوفہ میں نوحہ
عباس کے لب پر آیا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
وہ جس کا بدن پامال ہوا
وہ جس کو کفن رن میں نہ ملا
مظلوم وہ اپنے بابا کا
تابوت اٹھا کر لایا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
حسنین نے سر کو پیٹا ہے
زینب پہ یتیمی آی ہے
کوفے میں اداسی چھای ہے
افلاک کا دل تھرایا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
زہرا کی جدائی کے غم کو
اب تک نہ بھلا وہ پای تھی
پھر آج علی کی بیٹی پر
غربت کا زمانہ آیا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
حسنین کے بابا قتل ہوے
جبریل صدا یہ دیتا ہے
عباس کے آنسوں بہتے ہیں
شبیر کا دل بھر آیا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
تاریخ گواہی دیتی ہے
وہ کوفہ ہو یا کربوبلا
امت نے محب ہر ظلم و ستم
اولاد نبی پر ڈھایا ہے
علی یا علی یا علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.