Ali waaris
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی وارث تیرا وارث میرا وارث
لذتِ عشقِ علی کیا ہے زمانے والوں
اس کو درویش صفت لوگ سمجھ پاتے ہیں
کون وارث ہے تیرا کون میرا وارث ہے
آؤ اے اہلِ جہاں ہم تمہیں سمجھاتے ہیں
علی وارث علی وارث۔۔۔
نعرہ درویش کا ہر گھڑی ہر جگہ
علی وارث علی وارث
میں کہوں تم کہو جو نبی نے کہا
علی وارث علی وارث۔۔۔
کوی مشکل جب بھی آی لب پہ تھی ناد علی
راہ میں آی رکاوٹ بڑھ گیء جب بیکلی
اک سہارا مل گیا میں نے دل سے کہہ دیا
علی وارث علی وارث۔۔۔
مصطفیٰ بھی مل گےء اور مل گیا اس کو خدا
علم جس کو ہو گیا کے ہے علی مشکل کشاء
ٹل گیء ہر اک بلا جس نے مشکل میں کہا
علی وارث علی وارث۔۔۔
ہر نماز عشق اپنی نعرۂ حیدر میں ہے
یہ تو تغرہ نام حیدر کا ہمارے گھر میں ہے
عشق نے سمجھا دیا اس کا مطلب یہ ہوا
علی وارث علی وارث۔۔۔
دیتی ہے تاریخ ہم کو یہ گواہی دم پہ دم
جنگ خیبر میں نبی نے دے کے حیدر کو علم
رکھ کے میداں میں قدم اپنے لشکر سے کہا
علی وارث علی وارث۔۔۔
ہے ہماری محفلوں کی آبرو ذکرِ علی
یہ دعائے سیدہ سے منزلت ہم کو ملی
آخرت کی فکر کیا فکر ہو دنیا کی کیا
علی وارث علی وارث۔۔۔
ہو ولی اجمیر کوئی بو علی ہو یا نظام
ہو کوئی شہباز یا ہو رابیہ بصری کا نام
سب کا مسلک اک تھا سب کا نعرہ ایک تھا
علی وارث علی وارث۔۔۔
ہم نہیں ہوتے پریشان علی وارث ہے
مشکلیں ہوتی ہے آسان علی وارث ہے
ہم اس قبیلے کے افراد ہے
یہ رسمیں جس میں ہمیشہ سے ہے
ہو امتحاں یا کوی معرکہ
گھر سے جو نکلے تو ماں نے کہا
جا تیرا وارث ہے مشکل کشاء
ہے کامیابی مقدر تیرا
دشمن تیرا کچھ نہ کر پاے گا
سایہ فگن تجھ پہ ہے یہ دعا
فتح تیرا نصیب اور تیری بقا
علی وارث علی وارث۔۔۔
مشورہ ہے یہ ہمارا آج ہر انسان کو
دشمنوں سے گر بچانا چاہو پاکستان کو
ہے نظام مصطفٰی ہر طرف ہو یہ صدا
علی وارث علی وارث۔۔۔
دین بولا کربلا میں آسرا اب کون ہے
ہے بھنور میں یہ سفینہ نہ خدا اب کون ہے
دین کی سن کر صدا کہہ اٹھی کربوبلا
علی وارث علی وارث۔۔۔
مشک دے کر یہ سکینہ نے کہا عباس سے
خشک ہے میرا گلا میں مر نہ جاؤں پیاس سے
دم کرو ناد علی پانی لے آؤ اے چچا
علی وارث علی وارث۔۔۔
آخری رخصت کو خیمے میں جونہی آے امام
دیکھ کے بھائی کا چہرہ تھا یہ زینب کا کلام
غم نہ کھاؤ تم میرا جاؤ بھای الوداع
علی وارث علی وارث۔۔۔
بے ردا سیدانیوں سے شمر نے جب یہ کہا
اب حفاظت کو تمہاری کون آئے گا بھلا
بیکسوں کو دیکھ کر روکے زینب نے کہا
علی وارث علی وارث۔۔۔
ہر گھڑی عشقِ علی میں لب کشاء فرحان ہے
اور مظہر عابدی کا بس یہی ایمان ہے
تا ابد اک آسرا آج بھی ہے کل بھی تھا
علی وارث علی وارث۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.