Ali se behtar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
بیان کرنے کو یوں تو دنیا
شرف بیان کرتی ہے سبھی کے
مگر جو عقلِ سلیم رکھتا ہے جانتا ہے
سوا نبی کے نہیں ہے کوئی علی سے بہتر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
حُنین و بدر و اُحد سے پوچھو
عمر کے دو نیم سرسے پوچھو
علی کی دو اُنگلیوں کی طاقت
ہے کیا یہ خیبر کے در سے پوچھو
قسم خُدا کی مثالِ حیدر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
غدیر سے جب کے میں نے پوچھا
ہے تُجھ کو معلوم سارا قصہ
سوا علی کے ہے اور کوئی
بنایا جس کو نبی نے مولا
تڑپ کے بولا یہ خُم کا ممبر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
علی کی تلوار چل رہی ہے
نبی کا چہرہ دمک رہا ہے
کوئی ڈٹا ہے اُحد میں کوئی
نظر بچا کر سرک رہا ہے
نبی کے پاس اب سوائے حیدر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
لگائے وہ نعرہ ء سلونی
مدینہِء علم کا جو در ہو
نبی کے فرمان کے مطابق
جدھر کو مُڑ جائے حق اُدھر ہو
سوائے حیدر کے ایسا رہبر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
چلی جو بنتِ اسد کو بڑھ کر
دیوارِ کعبہ یہ بولی ہنس کر
اسی طرح اور اسی جگہ پر
کھڑی تھی اک دن اک اور مادر
مگر تمہارے شرف سے بڑھ کر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
پٹخ رہی ہیں سر اپنا موجیں
کٹائے بازو پڑا ہے سقہ
عجیب عالم ہے بے کسی کا
حُسین رن میں کھڑے ہیں تنہا
علم علمدار اور لشکر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
سِناں کلیجے پہ کھائے بیٹا
پیاسا کروٹ بدل رہا ہے
حُسین حسرت سے دیکھتے ہیں
جوان کا دم نکل رہا ہے
سہارا دے دے ذرا جوبڑھ کر
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
تمام بھائی بھتیجے بیٹے
پڑے ہیں مقتل میں سر کٹائے
تمام ساتھی بچھڑ چکے ہیں
کوئی نہیں جو مدد کو آئے
کھڑے ہیں رن میں اکیلے سرور
کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
سوا نبی کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.