Ali rone lage
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
رونے والوں رونے والوں
دیکھ کر بیٹی کے آنسوں خود بھی رو جاتا ہے باپ
کتنا بے بس بیٹیوں کے غم میں ہو جاتا ہے باپ
سر شکستہ ہو گیا لیکن علی خاموش تھے
بیٹیوں کا جب خیال آیا علی رونے لگے
درد کی شدت میں بھی نہ آنکھ سے آنسوں بہے
بیٹیوں کا جب خیال آیا علی رونے لگے
جب حسن نے باپ کا سر اپنے زانوں پر رکھا
زخم گہرا دیکھ کے شبیر نے گریہ کیا
اپنے بیٹوں کو مسلسل حوصلہ دیتے رہے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
بیٹیوں کے حال کا تھا باپ کی آنکھوں میں غم
ہاے زینب ہاے چادر کہہ رہے تھے ہر قدم
مسجدِ کوفہ سے گھر تک راستوں کو دیکھ کے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
دیکھ کے اس حال میں مر جاۓ نہ زینب میری
سامنے اس کے میں گھر سے چل کے آیا تھا ابھی
اپنے بیٹوں کے سہارے ہاے گھر جاتے ہوئے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
کربلا یاد آی تو چوما گلا شبیر کا
اور پھر عباس کے شانوں کا بھی بوسہ لیا
ہاں مگر سجاد کے ننھے سے پاؤں چوم کے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
کتنے منظر آ رہے تھے مرتظی کے روبرو
زخمی سر سے بہہ کے آ پہنچے جو چہرے تک لہو
شام میں سر پہ برستے پتھروں کا سوچ کے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
جب گیء دربار زہرا تھے صحابی سامنے
شام کے دربار میں ہونگے شرابی سامنے
آخری سانسوں میں نام فاطمہ لیتے ہوئے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
کیوں علی کی آنکھ سے ہوتے رہے آنسوں رواں
بس وہ سمجھے گا خدا نے دی ہے جس کو بیٹیاں
دل تڑپ کر رہ گیا جب یہ سنا زیشان سے
بیٹیوں کا جب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.