Ali maulana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
تا صورت پیوند جہاں بود علی بود
تا نقش زمیں بود زماں بود علی بود
شاہی کے ولی بود و وصی بود علی بود
سلطان سقا و کرم و جود علی بود
ہم آدم و ہم شیس و ہم ادریس و ہم ایوب
ہم یوسف و ہم یونس و ہم ہود علی بود
ہم موسیٰ و ہم عیسیٰ و ہم خضر ہ ہم الیاس
ہم صالح پیغمبر و داؤد علی بود
تاروں نے ابھی آنکھ نہ کھولی تھی علی تھا
نہ امن کا پیغام نہ ہولی تھی علی تھا
داتا تھا دعائیں تھی نہ جھولی تھی علی تھا
خالق کی زباں کن بھی نہ بولی تھی علی تھا
علی مولانا علی علی مولانا علی
ٹوٹے دلوں کی صدا علی مولانا علی
تاج ولایت تیرا علی مولانا علی
حق نے کیا فیصلہ خلد میں وہ جاے گا
جو بھی محب ہے تیرا
علی مولانا علی۔۔۔
انگشت پہ دروازہء خیبر کو اٹھالے
جو ڈوبتے سورج کو اشارے سے بلالے
طوفانوں کا رخ پھیر دے مشکل سے نکالے
جب چاہے جہاں چاہے جسے چاہے بچالے
کل ایمان ہے تو
رب کی پہچان ہے تو
دین کی جان ہے تو
علی مولانا علی۔۔۔
تیری جو فضیلت ہے وہ افسانہ نہیں ہے
منکر ہے جسے تیری طرف آنا نہیں ہے
جز ذات محمد کوئی پہچانا نہیں ہے
دنیا نے تجھے مانا مگر جانا نہیں ہے
یہ تیرا جاہ و ہشم
صاحبِ تیغِ دو دم
ہے تیرا سب پہ کرم
علی مولانا علی۔۔۔
تو سب سے بڑی خالقِ اکبر کی نشانی
نہ اسکا کوئی ثانی نہ تیرا کوئی ثانی
کہتے ہیں یہ قرآن کے تفسیر و معانی
دنیا نے ابھی تیری حقیقت نہیں جانی
آیت اللہ بھی تو
وجہہ اللہ بھی تو
اسداللہ بھی تو
علی مولانا علی۔۔۔
ہم تیرے مقلد ہے تو ہی رہبر اعظم
ہے نور تیرا نور خداوند دو عالم
اک بھای محمد ہے تیرا نور مجسم
جھٹلاے میری بات کو کس میں ہے بھلا دم
ہے تو ہی اعلٰی نصب
شیر حق تیرا لقب
کہہ رہے ہیں یہی سب
علی مولانا علی۔۔۔
ڈوبتے سورج نے کہا
چاند ستاروں نے کہا
لال قلندر نے کہا
تیرے لیےء حمدو ثنا
نہ نوح تھے نہ ان کا سفینہ تھا علی تھا
یثرب تھا نہ مکہ نہ مدینہ تھا علی تھا
عابد نہ عبادت کا قرینہ تھا علی کا
جس وقت پہ مرنا تھا نہ جینا تھا نہ علی کا
تسکین دل و جاں تو عبادت سے ملے گی
تصدیق عبادت کو مودت سے ملے گی
سجدوں کو سند تیری ولایت سے ملے گی
توحید ہمیں تیری محبت سے ملے گی
جو تجھے مانے خدا
وہ بھی منکر ہے تیرا
یہ عقیدہ ہے میرا
علی مولانا علی۔۔۔
پڑتا ہے تیری شان میں قرآن قصیدہ
الحمد سے والناس تلک ہے تیرے چرچے
قرآں کی تلاوت سے کھلے راز یہ سارے
والفجر بھی والشمس بھی واللیل بھی تو ہے
عقل سے جاتا نہیں
قلب سے جاتا نہیں
کیا ہے سمجھ آتا نہیں
علی مولانا علی۔۔۔
جز تیرے کیا جس نے سلونی کا یہ دعوہ
جو پوچھنا چاہوگے جواب اس کا ملے گا
ہاتھوں کی ہتھیلی کی طرح سے ہے یہ دنیا
میں ہوتا تیرے دور میں تو پوچھ ہی لیتا
کن فیکون کا سفر
یہ ستاروں کا نگر
کیا ہے یہ شمس و قمر
علی مولانا علی۔۔۔
امت نے تیرے بعد یتیموں کو ستایا
مولا تیری اولاد کو ہے خون رلایا
اک پیاسے مسافر کا لہو بن میں بہایا
زینب کی ردا لوٹ کے خیموں کو جلایا
روی تھی کربوبلا
آیےء شیر خدا
لٹ گیء آل عبا
علی مولانا علی۔۔۔
جب شام غریباں کی ردا دشت پہ چھائی
غازی کی بہن رنج و مصائب کی ستائ
اک ٹوٹا ہوا نیزہ لیےء پہرے پہ آی
ہاتھوں سے جگر تھام کے دیتی تھی دہائی
چھن گیء میری ردا
بھای بھی قتل ہوا
آیےء کربوبلا
علی مولانا علی۔۔۔
کہتے ہیں زمانے سے یہی میثم و مظہر
ہم حیدر کرّار کی دہلیز کے نوکر
رہتی ہے ہمہ وقت صدا ایک لبوں پر
اس در سے بڑا سارے زمانے میں نہیں در
مالک کون و مکاں
سات پردوں میں نہاں
ہے عقیدت کی اذاں
علی مولانا علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.