Ali ko zakhme sar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Others
علی کو زخمی سر تڑپا رہا ہے
مصلہ خوں میں ڈوبا جا رہا ہے
نمازی ساتھ ہے چادر سنبھالے
نبی کا جانشیں یوں جا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
ہوی تھی کعبہ میں جس کی ولادت
وہ مسجد میں شہادت پا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
بتاتی ہے رخ حیدر پہ زردی
لہو میں زہر ملتا جا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
سوار دوش احمد کو تو دیکھو
لہو میں ڈوب کر گھر جا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
حسن کو دیکے میراث پیمبر
نبی کا جانشیں فرما رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
خبر رکھنا حسن سب بھائیوں کی
تمہیں جو کچھ ہے سونپا جا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
میرا عباس تو ہے سب سے کمسن
جو رو کر اور دل تڑپا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
حسین اس کو گلے سے تم لگانا
تمہارے سمت دیکے آ رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
خیال کربلا آ آ کے شاید
علی کے قلب کو تڑپا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
دو عالم کا یہی مشکل کشا ہے
جو بیٹوں کے سہارے جا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
بن ملجم تیری تلوار کا وار
کلام اللّٰہ سے ٹکرا رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
علی کو فضل منظر کربلا کا
تصور میں سب آ رہا ہے
علی کو زخمی سر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.