Ali ke ghar may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Anj. Masoomeen
علی کے گھر میں قیامت کی صبح آی ہے
خبر یہ خلق کو جبرییل نے سنائی ہے
کیا ہے وار ستمگر نے پوری شدت سے
شگافتہ ہوا سر مرتضیٰ کا ضربت سے
تڑپ رہے ہیں علی درد انتہائی ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
بپا ہوی ہے جو کوفے میں کربلا دیکھو
علی ولی سے جو امت نے کی دغا دیکھو
امام وقت سے یہ کیسی بے وفائی ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
لہو میں تر ہے رخ بوتراب واویلا
نبی کو خلد میں ہے اضطراب واویلا
غم و الم کی فضا زندگی پہ چھای ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
حسن حسین ہے بابا کو دیکھ کر مغموم
سروں کو پیٹ کے روتی ہے زینب و کلثوم
شہید غم ہے مصیبت یہ کیسی آی ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
اثر سے زہر کے مولا پہ ہے غشی طاری
وصیتوں کا مسلسل ہے سلسلہ جاری
یہ جانتے ہیں کہ بچوں سے اب جدائی ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
حسن حسین سے فرما رہے ہیں یہ مولا
ستم کے وار سے بچنا محال ہے میرا
شقی نے تیغ ستم زہر میں بجھای ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
اسی کے ساتھ ہوی ابتداے کربوبلا
بلند زینب و کلثوم کی ہے آہ و بکا
یہ صبح شام غریباں کا رنگ لای ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
جہاں میں کوئی نہ اولاد فاطمہ کا رہا
ہوا جو ظلم کے صادق اجڑ گیا کنبہ
علی شہید ہوی یا نبی دہائی ہے
علی کے گھر میں قیامت کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.