Ali ka martaba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Tableegh e Imamia
علی کا مرتبہ اللہ اکبر
ابو طالب کا بیٹا نام حیدر
لقب قرار اور صادقِ اکبر
اسداللہ،کرار و صفدر
قیامت تک نہ ہو گا جن کا ہمسر
خُدا نے تیغ دی احمد نے دُختر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
ولادت خانہ کعبہ میں پائی
اجل بھی آئی تو مسجد میں آئی
فرشتوں کی طرح حاجت روائی
خُدا نے دی جسے مُشکل کشائی
کرے مُردے کو زندہ جس کی ٹھوکر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
ملی جس کو ولایت اور امامت
وہ جس کی زوجہ ہو خاتونِ جنت
ملی شبیر و شبر جیسی نعمت
ہے اک چُٹکی میں دنیا بھر کی دولت
رہا جو زینتِ محراب و ممبر
علی کا مرتبہ ۔۔۔۔۔
فضیلت آپ کی کس سے بیاں ہو
جو مصروفِ رقم سارا جہاں ہو
ورق چاہے زمین و آسماں ہو
رقم پھر بھی نہ اُن کی داستاں ہو
اگر ہو روشنائی یہ سمندر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
علی گیارہ اماموں کے پِدر ہیں
نبی ہیں شہر تو یہ ان کا در ہیں
پیعمبر کے لیئے سینہ سپر ہیں
شبِ معراج حق کے ہمسفر ہیں
علی اور احمدِ مُرسل کا بستر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
نہیں بنتِ اسد سی کوئی عورت
ملی جس کو خُدا سے یہ فضیلت
پلی آغوش میں جس کی امامت
خُدا کا گھر بنا جائے ولادت
ہوا جس کے لیئے دیوار میں در
علی کا مرتبہ ۔۔۔
نہ غُصے سے شکن آئی جبیں تک
نہ اُلٹی جنگ میں بھی آستیں تک
لرز جاتے تھے جبرائیل اٰمیں تک
علی کا نام ہے فتح مبیں تک
لکھی دستِ علی پتھر پر نیزہ
علی کا مرتبہ ۔۔۔
مدد کو آ گئے جس نے پُکارا
دیا دُشمن کو بھی اپنے سہارا
دیا طوفان میں کشتی کو کنارا
چمک اُٹھا مقدر کا ستارا
علی مُشکل کشائ ساقیِ کوثر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
کرو ہر سال ماتم مرتضٰی کا
منائو غم علی مُشکل کشائ کا
یہ ہے تابوت شیرِ کبریائ کا
کہ گھر اُجڑا محمدِ مصطفٰی کا
کہ ہیں نالہ کناں شبیر و شبر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
خُدا کا یہ کرم کیا مجھ پہ کم ہے
علی کا ذکر اور میرا قلم ہے
یہ سب تقدیر کی نظرِ کرم ہے
علی کا نام کتنا محترم ہے
کہے کنوا اُٹھاکے صحت و محشر
علی کا مرتبہ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.