Ali jaisa namazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
علی جیسا نمازی توڑتا ہے دم مصلے پر
مناتی ہے نمازیں مرتظی کا غم مصلے پر
بجھا کر زہر میں شمشیر اپنی ابنِ ملجم نے
لگای اس گھڑی ضربت ابنِ ملجم نے
علی مرتضیٰ نے جب کیا سر خم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
شقی نے وار شہ پر عین سجدے میں کیا ایسا
سر حیدر ہوا دو نیم ابلا خون کا دریا
تڑپتا رہ گیا سلطان دو عالم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
خدا جانے یہ ہمت کیسی دکھلای ہے شبر نے
نماز فجر کی تکمیل پھر بھی کی ہے شبر نے
علی کے سر بہتا تھا لہو پیہم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
صدا دیتا ہے کوفہ کہہ رہا ہے بیت داور بھی
گواہی دے رہے ہیں مسجد و ممبر بھی
ہے اب بھی محوِ سجدہ وارث آدم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
جبیں سجدے میں ہے اور ذہن میں کوفہ کا منظر ہے
نظر میں زخمی سر ہے نوحہء حیدر لبوں پر
کہ آنسوں کر رہے ہیں شاہ کا ماتم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
رلاتی ہے ہمیشہ شاہ خیبر گیر کی یادیں
صدا تڑپتی رہتی ہے ہمیں شبیر کی یادیں
نمازوں کے لئے آتے ہیں جب بھی ہم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
لہو ریحان روے وارث کعبہ کی فرقت میں
مجیب افکار نے نوحے پڑھے روزے کی حالت میں
کیا انیسویں رمضاں نے بھی ماتم مصلے پر
علی جیسا نمازی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.