Ali asadullah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
وارث تیغ و علم باب شرف
تاج وحدت کے لئے در نجف
گوہر نہج بلاغہ کا صدف
جلوۂ فوج خدا وقتِ سحر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ
ثاقیء کون و مکاں قبلہء جاں
قاسم علم و ادب نار و جناں
صاحبِ لوح و قلم روح رواں
مشال نورِ رکن شمس و قمر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
حامل قدرت قم بے اذنی
کل ایمان ارادوں کا دھنی
اس کے جیسا نہ سقی اور غنی
خاک نالین علی در و گوہر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
ہستیء حیدر کرار خدا کا لشکر
پیچ عمامے کے افلاک و زمیں کا چکر
راستہ خلد کا ہے جاے نماز حیدر
مسکن حیدر کرار ہے اللّٰہ کا گھر
ناشر فزت و بے ربی الکعبہ
یہ زمیں جس کا نشان سجدہ
جس کا سایہ نہیں اس کا سایہ
ربہو فیھا تجلہء زہر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
پاے حیدر سے جو مسراہ کا پتھر ہو گا
سنگ وہ در نجف صورت گوہر ہو گا
ایسا گوہر جو کبھی میثم و قمبر ہو گا
اور کبھی صورت سلمان و ابوزر ہو گا
عشقِ حیدر با خدا لطفِ خدا
صاحبِ ظرف کو ہوتا ہے عطا
عشقِ حیدر میں عبادت کا مزہ
جس کے مداح برگ و شجر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
خوب حیدر نے دیا جام قضا
اپنے قاتل کو جگا کر یہ کہا
کام کر دشمن رب کعبہ
اللّٰہ اللّٰہ علی کا یہ جگر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
عالم کرب ہے تنہائی تیری
کربلا کھا گیء بینائی تیری
تیرے بچوں میں تھی دانائی تیری
اترا میدان میں یہ کہہ کر اکبر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
فکر ریحان و ندیم سرور
ہے دعاے دل زہرا کا اثر
برسر فرش عزا یا حیدر
لے کے موجود ہے تیرے نوکر
ہاں علی٘ بشر٘ کیف بشر
علی اسد اللہ علی ولی اللہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.