Ali ali sultan ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
حیدر کے فضایل پڑھتی ہے یہ دنیا
حیدر کے فضائل پڑھتا ہے خدا بھی
علی مولا علی علی سلطان علی
ہم مولا علی کے ہیں ماننے والے
ہاں شیر خدا کا ہے ماننے والے
علی علی سلطان علی شیر خدا رب کا ولی
اللّٰہ کی حجت ہے حیدر ہے ولی اللّٰہ
حیدر ہے صفی اللّٰہ حیدر ہے کلیم اللّٰہ
حیدر ہے لسان اللّٰہ حیدر ہے امین اللّٰہ
حیدر کی اطاعت ہی خالق کی اطاعت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
لکھا ہے علی مولا جنت کے مکانوں پر
لکھا ہے علی مولا رحمت کی گھٹاؤں پر
لکھا ہے علی مولا سوروں کی زبانو پر
لکھا ہے علی مولا ہر شےء کی ضرورت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
مسجد کی مناروں سے کیوں کر نہ صدا آے
بس ایک وہی آے دل میں جو علی لاے
جو دشمن حیدر ہے دوزخ میں چلا جاے
یہ رب کا ارادہ ہے اور اس کی ہی چاہت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
تو قاتل مرحب ہے تو فاتح خیبر ہے
تو خلق میں اے مولا اللہ کا لشکر ہے
کونین میں کون ایسے لشکر کے برابر ہے
اللہ کی نصرت بھی تیری ہی تو نصرت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
توحید کی خاطر ہی سر تو نے کٹاے ہیں
کعبے کو بچایا ہے اسلام بچایا ہے
جو وعدہ خدا سے تھا تو نے وہ نبھایا ہے
یوں شکر تیرا کرتی اللہ کی قدرت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
اکیسویں رمضاں کو آنکھیں ہیں سبھی پرنم
حسنین تڑپتے ہیں زینب بھی ہوی بے دم
دیکھا نہیں جاتا ہے یہ درد بھرا عالم
برپا یہ ہوی کیسی کوفے میں قیامت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
خوں کونی سے تیرے جو بہتا تھا میرے مولا
کیا ضرب لگای تھی ظالم نے تجھے مولا
جو درد ہے سینے میں دکھلاے کسے مولا
سر پیٹو کہ اے ناصر مولا کی شہادت ہے
علی علی سلطان علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.