Aaj zainab yateem
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
کوفے کی گلیوں میں کہرام ہے
اٹھ گیا باپ کا سر سے سایہ
آج زینب یتیم ہو گئی
رو رہے ہیں یہ محراب و منبر
کہہ رہے ہیں یہ جبریل رو کر
ابنِ ملجم نے یہ ظلم ڈھایا
آج زینب یتیم۔۔۔
عرش پر مصطفیٰ رو رہے ہیں
سب کے سب انبیاء رو رہے ہیں
ہے فرشتوں میں کہرام برپا
آج زینب یتیم۔۔۔
کیسی انیسویں کی سحر تھی
یہ سحر ایک غم کی پہر تھی
ابنِ ملجم ستم تو نے ڈھایا
آج زینب یتیم۔۔۔
کوئی کلثوم کو دے دلاسہ
اور تڑپتی ہے غم سے خدیجہ
مولا عباس کرتے ہیں گریہ
آج زینب یتیم۔۔۔
کتنے ہیں لوگ کوفے ایسے
جن کے مولا نے دکھ درد بانٹے
چھن گیا آج ان کا مسیحا
آج زینب یتیم۔۔۔
گھر میں فرش عزا بچھ گیا ہے
آج کوفے میں ماتم بپا ہے
سوگ میں ڈوبا گھر سیدہ کا
آج زینب یتیم۔۔۔
اٹھ رہا ہے جنازہ علی کا
ایک محشر کا عالم ہے برپا
سب کے ہونٹوں پہ ہے ایک نوحہ
آج زینب یتیم۔۔۔
بین کرتے ہیں فرحان و مظہر
فرش مجلس پہ یہ بات کہہ کر
دیجیئے اپنی بی بی کو پرسہ
آج زینب یتیم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.