Aaj saaya baap ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
اٹھ گیا زینب کے سر سے آج سایہ باپ کا
اب نہ دیکھے گی کبھی غم خوار چہرہ باپ کا
رخصت آخری کی منزل ہے الٰہی خیر ہو
ہے قیامت گھر سے جاتا ہے جنازہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
یا نبی اللّٰہ بہر فاطمہ آ جایےء
آن کے دے دیجیئے بچوں کو پرسہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
بام و دَر عرش الہی کے لرزتے ہیں ادھر
پڑھ رہی ہے زینب و کلثوم نوحہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
بیٹیوں کو صبر کی تلقین کوئی کیا کرے
سامنے جس وقت کے رکھا ہو لاشہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
ہاے رے اولاد زہرا کی غریبی الامان
وقت نے کیسا دیا غربت میں صدمہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
کس طرح آشکوں کو روکے فاطمہ کی بیٹیاں
خون میں ڈوبا ہوا دیکھا ہے چہرہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
بہہ پڑے گی چشم بے ساختہ آشک فرات
یاد جب آ جاے گا بیٹی کو لہجہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
ایک بیٹی زخمی سر کو دیکھتی تھی بار بار
ایک بیٹی دیکھتی ہے زخمی سینہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
دایم و یزداں لکھے کیسے بہت دشوار ہے
بیٹیوں کے ساتھ جو ہوتا ہے رشتہ باپ کا
اٹھ گیا زینب کے سر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.