Baba Mere Seenay Me Sina Toot Gayi Hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Kazmi Brothers
رکھنا میری اماں سے
میرا زخم چھپا کے
بابا میرےسینے میں سنا ٹوٹ گئی ہے
سینے پے رکھا ہاتھ ہٹایا نہیں جاتا
وہ درد ہے سینے میں بتایا نہیں جاتا
اور پیاس سے آتی ہے میری جان لبوں پے
خود آپ ولی اِبْن ولی ہے میرا بابا
واللہ زمانہ کا علی ہے میرے بابا
کس طرح سے تعظیم کروں آپ کی کی اٹھ کر
اس کو میرے آ جانے کی امید بڑی ہے
جینے کی دعا اس نے مجھے خط میں لکھی ہے
صغرا سے یہ کہنا کہ ملوں گا لب کوثر
ارمان تھا زینب کا بناتی مجھے دولہا
اب دیکھے گی سہرے کی جگہ خون بھرا چہرا
دیکھا مجھے ایسےتو نا مر جاے تڑپ کر
دیکھنے سے مجھے یاد تمہیں آتے تھے نانا
اب آخری یہ تم سے ملاقات ہے بابا
مل جائے گی مٹی میں یہ تصویر پیمبر
بابا اِس زخم کے اوپر میں نئے زخم بھی کھالو
جان اپنی فدا کر کے شاہ دین کو بچا لوں
یہ دِل کی تمنا تھی مگر ہائے مقدر
اکبر نے رضا اپنے پدرسے یہ کہا تھا
سو بار میں ہو جاتا فدا ے شاہ والا
غم اس کا رلاتا ہے مجھے صبط پیمبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.