Ay raat zara tham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shabe Ashoor recited by Raza Abbas Zaidi
زینب ہے پریشان اے رات ذرا تھم جا
روک سحر کو آنے سے تُو
کہتے ہیں تجھ سے میرے آنسو
رکھ لے پردیسی کا پردہ
رہنے دے اندھیارا نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
بھائی بچھڑ جاینگے بہن سے
چھٹ جائیں گے ماؤں سے بیٹے
لوٹنے آجائے گا سویرا
بے وطنوں کا کنبہ نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
زخمی کانوں کی بچی
شدتِ غم سے سو نہ سکے گی
دوڑے گی وہ جانبِ مقتل
ٹھوکر کھاتی دُکھیا نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
بیوہ ہو گی دولہن ایسی
جس کے ہاتھ میں تازہ مہندی
بین کرے گی آہیں بھریں
گی کہہ کر دولہن دولہا نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
جنگ چھڑیگی تیغ چلے گی
سرخ یہاں آندھی اٹھے گی
روند دیگی یہ فوج ستمگر
میرے بھائی کا لاشہ نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
اچھا اتنی دیر تُو رُک جا
جب ہو سفر زندان کو میرا
شام تلک تُو ساتھ میں رہنا
بن کر میرا پردہ نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
رات مگر رہنا نہ تہری
کہتی تھی زینب بیچاری
آئی رضا وہ صبح شہادت
سورج کیونکر کہتا نہ جا
اے رات ذرا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.