Karbala se yehi awaaz e hussain aati hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Haji Ansar Party
کربلا سے یہی آوازِِ حسین آتی ہے
اجڑ کے میری بہن جو شام جاتی ہے
ہے چار سال کی بیٹی میری سکینہ جو
بندھی ہے اونٹھ پہ وہ مجھے بلاتی ہے
ہے سوگوار جو دلہن وہ فاطمہ کبرہ
سجاد روکے جو دیکھے ہنا چھپاتی ہے
جگر زبح ہوا جس کا وہی تو ہے لیلیٰ
اکیلی ریت پے بیٹھی قبر بناتی ہے
نا روئی آج تلک جو شہید بیٹوں کو
گرے سجاد میرا اسے بچاتی ہے
سجاد خیر سے جائے یہ قافلہ تیرا
بنا ردا میری زینب فکر ستاتی ہے
ابھی تو شام میں عابد نے خون رونا ہے
صفر میں قاتلوں سے اسے بچاتی ہے
شمر نے ہاتھ ہیں جکڑے وہ مر گئی عادل
سرِ عباس کو زینب رسن دکھاتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.