Qabar mein Ahmad e Mursal ko sataya kis ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Haji Ansar Party
قبر میں احمد مرسل کو ستایا کس نے
فاطمہ زہرا کو دربار بلایا کس نے
نام نہ لینے سے چھپ جائے گی تاریخ بھلا
جلتے دروازے کو زہرا پہ گرایا کس نے
جس کے دروازے پہ جھکتے ہیں ملائک آکر
اس کی گستاخی کا منصوبہ بنایا کس نے
ہاتھ میں لے کے چلی فاطمہ تحریر نبی
چاک کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا کس نے
آئے حسنین و علی حق کی گواہی کے لیے
حق بجانب تھے تو خاموش کرایا کس
المیہ باغ فدک بعد محمد کے ہوا
زہر خاتون کے بابا کو پلایا کس نے
جس کے نعلین کے صدقے سے فہم ہو حاصل
اس پہ ہزیان کی تہمت کو لگایا کس نے
پوچھ فیاض فقط اتنا ستمگر سے سوال
آل احمد پے ستم ڈھانا سکھایا کس نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.