Zainab ye bain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Tableegh e Imamia
زینب یہ بیاں کرتی باحالِ پریشاں
اے شامِ غریباں
بھائی میرا مارا گیا سر ہو گیا عُریاں
اے شامِ غریباں
عباس کہاں ہو میرا احوال تو دیکھو
بچوں کی خبر لو
کیوں رہ گئے دریا کی ترائی میں میری جاں
اے شامِ غریباں
مقتل تو سدھارے تھے عجب شان سے بیٹا
مادر کو ہے شکوہ
مجھ کوکھ جلی کو تھا تیرے بیاہ کا ارماں
اے شامِ غریباں
اٹھارہ بنی فاطمہ میں اب نہیں کوئی
خالق کی دوہائی
بے چین کہوں جا جائے حُر آئے ہیں مہماں
اے شامِ غریباں
جھولے کے قریب آ کے کہا بانوسے شہہ نے
کچھ تُو ہی بتا دے
شش ماہ میرا کونسے بدل میں ہے فلحال
اے شامِ غریباں
دن رات تڑپتا ہے ظفر دل کو سنبھالے
کس طرح نکالے
قبرِ شاہِ بے کس کی زیارت کا ہے ارمان
اے شامِ غریباں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.