Karbala tujhpe jo qurban bahattar kar dey
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Haji Ansar Party
کربلا تجھ پہ جو قربان بہتّر کر دے
ذات شبیر ہے جو تجھ کو اجاگر کر دے
زخم تو دیکھنا چاہے جو کسی برچھی کا
پل میں حاضر وہ تجھے سینہ اکبر کر دے
مانگتی خون ہے نبیوں سے بھی دھرتی تیری
وہی صابر ہے جو کہ لعل نچھاور کر دے
موت اسلام کی حرمل کا اگر تیر بنے
دین بچانے کے لیے سامنے اصغر کر دے
عرش کے بعد فقط تو ہی معلی ہوگا
لعل زہرا کا تیرا ایسا مقدر کر دے
منصب غیرت عظمی بھی عطا اس کو کرے
نام سجاد لکھے اور مسافر کر دے
کر دعا آۓ وہ شبیر تیرے صحرا میں
خون شہ رگ سے جو یہ دشت معطر کر دے
بحر تکمیل عبادت ہے وہ شبیر سخی
جھکے سجدے میں تو پھر سجدہ آخر کر دے
کتنی مضبوط بلاغت ہے سر نیزہ بھی
جنبش لب سے جو زینب کو بھی حیدر کر دے
شاہ کربلا تیرے در سے ہی عطا ہو نوحہ
لکھے عادل اور حد پڑھنے کی عنصر کر دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.