Aik dard ki kainaat hai Sajjad ke dil mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Haji Ansar Party
ایک درد کی کائنات ہے سجاد کے دل میں
غیرت کی ہر ایک بات ہے سجاد کے دل میں
نیزوں پہ براتی تھے اور سنگ تھا دلہا
دلہن کی اسیری کو سالار نہ بھولا
قاسم کی وہ بارات ہے سجاد کے دل میں
شبیر کے لاشے پہ بیمار جو آیا
کر ظلم لعینوں نے لاشے سے اٹھایا
وہ دفن ملاقات ہے سجاد کے دل میں
صدموں کی چٹانوں کو سینے سے لگایا
پھر اشکوں کے پانی کو ہائے خون بنایا
کیا قوت جذبات ہے سجاد کے دل میں
حیرت سے کبھی دیکھے دربار کے در کو
غیرت سے کبھی دیکھے عباس کے سر کو
ہائے مالک فرات ہے سجاد کے دل میں
پابند سلاسل بھی جوہر وہ دکھاتا
زینب کا تو سایہ بھی دربار نہ جاتا
خاموش کوئی ذات ہے سجاد کے دل میں
زندان میں سکینہ جو بابا کو بلائے
معصومہ کے رونے کی آواز رلائے
عادل وہ سیاہ رات ہے سجاد کے دل میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.