Zainab bibi ujad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
اے شام غریباں
اک شور ہوا خانۂ حیدر ہوا تاراج
ناموسِ نبی کا زرو زیور ہوا تاراج
جلتے ہوئے خیمے ہیں یہ شام غریباں ہے
بے گورو کفن لاشے یہ شام غریباں ہے
اے شام غریباں
زینب بی بی اجڑ گیء ہے
اے شام غریباں
العطش العطش کہتی ہے سکینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
لو راخ ہوئے خیمے اک شور قیامت ہے
اجڑی ہے ابھی زینب آغاز مصیبت ہے
پردیس میں بے پردہ زہرا کی شباہت ہے
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
یہ فاطمہ زہرا کی ہاں لاڈلی بیٹی ہے
اجڑی ہوئی اک ماں کی اجڑی ہوئی بیٹی ہے
نازوں کی پلی زینب اب خاک پہ بیٹھی ہے
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
عباس چلے آؤ زینب کا یہ نوحہ ہے
بے آس تیرا کنبہ سحرا میں اکیلا ہے
زینب کی صداؤں سے میدان لرزتا ہے
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
کوئی نہ رہا باقی شبیر کے لشکر کا
حلقہ ہے بیبیوں کا ماتم ہے بھرے گھر کا
زینب نے لیا پرسہ رو رو کے بہتر کا
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
بے چین سکینہ ہے رہ رہ کے جو روتی ہے
دے دیکے صداءیں وہ عمو کو بلاتی ہے
زینب لےء گودی میں معصومہ کو بیٹھی ہے
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
تنہائی کا عالم ہے اور گھور اندھیرا ہے
زینب کو مصایب کے سیلاب نے گھیرا ہے
یا شاہ نجف آؤ کہ اب دور سویرا ہے
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
یا علی مولا یا فاطمہ زہرا
مقتل کے اندھیرے میں بڑھنے لگا اک سایہ
اجڑی ہوئی زینب کا دل سینے میں گھبرایا
زینب نے بہت روکا لیکن وہ بڑھا آیا
شہزادی نے کیا دیکھا یہ تو ہے میرا بابا
بیٹی کو کلیجے سے حیدر نے جو لپٹایا
نوحہ لب زینب پر بے ساختہ یہ آیا
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
گھر لٹ گیا اے بابا دیکھو میری تنہائی
نہ گود میں بچے ہیں نہ سر پہ رہا بھائی
چادر نہ بچا پایء میں رو بھی نہیں پائی
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
زینب کے تڑپنے پر مقتل میں قیامت تھی
یہ سوچ کے روتے ہیں ریحان اور سرور بھی
کیا گزری تھی زینب پر جب شام الم آیء
ویران مدینہ ویران مدینہ
اللہ اللہ یہ شان نبی کی اجڑ گیء ہے
---زینب بی بی اجڑ گیء ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.