Ronay kay liye kafi hay Sajjad tera naam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Haji Ansar Party
رونے کے لئے کافی ہے سجاد تیرا نام
تو شہنشاہ درد ہے بتلا رہی ہے شام
چلا بے کسوں کا کارواں بیمار لوگو سارباں
ہے سنگ سر عریاں شاہ لافتاح کی بیٹیاں
کرب و بلا کے دشت میں برپا ہے کہرام
زینب پکاری بے وطن بھائی میرا ہے بے کفن
کر دے اسے کوئی دفن میرے ھاتھوں میں بندھی رسن
ہائے کیسے سنا ہو گا بیمار نے پیغام
مستوروں میں اک مرد ہے غیرت سے چہرا زرد ہے
کربل کی جمی گرد ہے زینب کا دل میں درد ہے
روتا ہے سر جھکا کے کرتا نہیں کلام
مشکل تھی بڑی وہ گھڑی دربار میں زینب کھڑی
شبیر کے لب پر چھڑی سجاد نے پہنی کڑی
دربار یزیدی کے لرزے تھے در و بام
کٹ جاتے سیدوں کے سر زینب نہ جاتی دربدر
بیمار کے ٹکڑے جگر روتا ہے لہو ہر نگر
ہائے منزلوں پہ تڑپنا سجاد تیرا کام
زندان سیاہ پوش ہے تنہائی کی آغوش ہے
عابد کہے نہ ہوش ہے دل ٹوٹا ہے خاموش ہے
امت نے سکہنہ کو دیا موت کا انعام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.