Ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
یا حسین, ہاے شام غریباں, یا حسین
چھا گیء شام غریبان حرم
اب نہ غازی ہے نہ غازی کا الم
ایک بیمار ہے وہ بھی لب دم
سارے عالم میں بپا ہے ماتم
جل چکے خیمے لعیں لوٹ چکے سر سے ردا
دشت میں آتی ہے سادات کے رونے کی صدا
---یا حسین
یا حسین کشتۂ تیغ جفا
یا حسین سبط رسول خدا
ہاےء سر بر سرِ نیزہ تیرا
دربدر لے گےء بانیء جفا
بے کفن لاشہء بے سر ہے غریب زہرا
ہے بدن گھوڑوں سے پامال تیرا واویلا
---یا حسین
نینوا دشت بلا کربلا
کیوں ہویء جورو جفا کربلا
کیا تھی پیاسوں کی خطا کربلا
کچھ تو کہہ کچھ تو بتا کربلا
اپنے مہمانی پہ یہ بندش پانی کیوں کر
جسکی مادر کو مہر میں ملا حوض کوثر
---یا حسین
ایک مقتل میں بہتر لاشے
بھانجے بیٹے بھتیجے پیاسے
پارہ پارہ ہوئے سارے ایسے
ایک قرآن کے پارے جیسے
خاک اڑ اڑ کے شہیدوں کا کفن بنتی تھی
خلد سے فاطمہ زہرا کی صدا آتی تھی
---یا حسین
ایک طرف بہتا تھا دریائے فرات
اک طرف پیاسوں پہ مشکل تھی حیات
بعد شبیر اسیروں کی یہ رات
کیسے گزری تن صدپاش کے ساتھ
کوئی بھائی تو کوئی روتی تھی بیٹوں کے لئے
بیکسی وہ تھی کہ آنسوں نہ تھے رونے کے لئے
---یا حسین
فاطمہ زہرا یہ دیتی ہیں دعا
تا قیامت رہے یہ فرش عزا
یونہی آتی رہے ماتم کی صدا
ہو ہر اک لب پہ حسینی نوحہ
حشر میں شہ کے عزاداروں سے پرسہ لونگی
میں عزاداروں کو جنت کی بشارت دونگی
---یا حسین
الوداع لاشے غریب الغربا
الوداع لاشے جمیع الشہداء
الوداع بیکفن و بیوطنا
الوداع آل غریب زہرا
زندگی ہے تو یہ سینے یہ آنسوں حاضر
ورنہ مولا ہے ہمارا یہ سلام آخر
---یا حسین
کرتے ہیں سرور و ریحان دعا
ہم سے راضی ہوں جناب زہرا
دل کی دھڑکن میں ہے ماتم کی صدا
سارے عالم میں بچھے فرش عزا
نسل در نسل یہ ماتم یہ عزادار رہے
پنجتن کار صدا انکے مددگار رہے
---یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.