Bheer Bharti Ja Rahi Hai Shaam Ke Bazar Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
سانس نا رک جائے یارب! قافلہ سالار کی
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
چھین کر زینب س کی چادر شمر یہ کہتا رہا
لوٹ لی دستار میں نے احمد مختار ص کی
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
اک منادی شام کی گلیوں میں دیتا ہے صدا
رسیوں میں بیٹیاں ہیں حیدر کرار ع کی
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
صرف چالیس سال ہونگے خون رونے کے لئے
عمر ہی کتنی بچی تھی عابد بیمار ع کی
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
ظلم سے نیلے ہوئے، نیلے سے کالے ہوگئے
شام تک رنگت بدلتی ہی رہی رخسار کی
بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
آج تک ثقلینؔ کھل کر لکھ نا پایا ہے کوئی
شام کی اِک اِک گلی زینبؑ نے کیسے پار کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.