Sab Karbala Chalay Gaye Main Reh Gaya Yahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Yousuf Mir
سب کر بلا چلے گئے
سب کربلا چلے گئے میں رہ گیا یہاں یا صاحب الزمان
تھمتے نہیں ہیں اشک نہ رکتی ہیں ہچکیاں یا صاحب الزمان
اس اربعیں پے ڈھونڈوں گا مولا تمہیں وہاں
پیدل نجف سے جائیں گے جتنے بھی کارواں یا صاحب الزمان
غربت کے اُس مقام پے روئے گی میری ماں
ناقے سے بنت فاطمہ زہرا گری جہاں یا صاحب الزمان
اے کاش ہم بھی اپنی جبیں کو وہاں رکھیں
رگڑی ہیں جس جگہ علی اکبر نے ایڑیاں یا صاحب الزمان
زنداں میں اب بھی قید ہیں کب جائے گی وہ گھر
کب ہوگا ختم بالی سکینہ کا امتحاں یا صاحب الزمان
جس گھر نے سب کو چادریں بانٹی تمام عمر
بے پردہ رن میں ہم ہو گئیں اُس گھر کی بیبیاں یا صاحب الزمان
باغ فدک کے ساتھ طلب کرنا آکے تم
چھینی گئی تھی بالی سکینہ کی بالیاں یا صاحب الزمان
سجاد کی لہو بھری آنکھوں کو دیکھ کر
غربت میں رو کے کہتی ہیں حضرت کی دادی جاں یا صاحب الزمان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.