Hussain tere Sahaba ki Zindagi pe Salam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Atir Haider
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
وفا کی راہ میں - ثابت قدم نظر آئے
کبھی وہ صاحبِ سیف و- قلم نظر آئے
کبھی محافظِ اہلِ - حرم نظر آئے
رسول کہتے ہیں انکی - بہادری پہ سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
وہ اپنے دور کی - حجت پہ جان لٹاتے رہے
شہید ہوتے رہے خون - میں نہاتے رہے
امام کے لئے تیروں - پہ تیر کھاتے رہے
نماز کرتی رہی انکی - بندگی کو سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
رضائے رب کے لئے گر- دَنیں جھکائے ہوئے
یزیدی فوج سے ہر دم - نظر ملائے ہوئے
مگر وہ پیاس میں دریا - سے مُنہ پھرائے ہوئے
سمندروں نے کیا اُنکی - تِشنگی کو سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
غریبِ زہرا نے - ہَل مِن کا جب کیا نعرہ
یہ سن کے گنجِ شہیداں - میں ایک شور ہوا
کٹے سروں نے بھی لبّیک - یا حسین کہا
اجل بھی کرتی رہی اُنکی - زندگی کو سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
ابو سمامہ حُریر ابنِ - حر سعید حبیب
زہیر و جون و وہب ابنِ - اوسیجہ و شبیب
لہو سے سبنے لکھا خاکِ - کربلا پہ نصیب
امامِ عصر کریں کیوں نہ - ہر جری کو سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
عزیز دولتِ دنیا - نہ انکو فکرِ وطن
پڑے تھے خاک پہ زخموں - سے چور چور بدن
حسین کی طرح اِنکو - بھی مِل سکا نہ کفن
ہمارے اَشکوں کا پیاسوں کی - بےکَسی پہ سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
حسینیوں سے مجھے بھی - ادب سے کہنا ہے
اِنہیں شہیدوں سے درسِ - حیات لینا ہے
ہمیں امامِ زمانہ - کا ساتھ دینا ہے
کرے زمانہ بھی قائم کے - لشکری کو سلام
سلام ان کی وفاؤں پہ عاشقی پہ سلام
حسین تیرے صحابہ کی زندگی پہ سلام
بس اب تو نیند سے اُٹھ جاؤ - چھوڑ دو آرام
تھا انتظار تکلُّم - اسی کا عمر تمام
وہ دیکھو ہوتا ہے کعبے - سے اب ظہورِ امام
بڑے ادب سے کرو آخری علی کو سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.