Ya bunaya ilayya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Ali Zia Rizvi
دے رہا ہے صدا ایک لاشہ
یابنیا الئیا الئیا
سکینہ سکینہ
سوئے دریا نہیں جائو بیٹا
یابنیا الئیا الئیا
---سکینہ سکینہ
دور دریا ہے لاشے پڑے ہیں
ابھی ظالم وہاں پر کھڑے ہیں
تم کو بھی قتل کر دیں نہ اعدا
---یابنیا الئیا
تم کو اپنے امم سے الفت
کم نہیں کرتے ہم بھی محبت
کیا نہ مانو گی بابا کا کہنا
---یابنیا الئیا
اس طرف دیکھو بیٹا نہ جائو
نیل گالوں کے ہم کو دکھائو
کہہ دو ہم سے جو ہے ان سے شکوہ
---یابنیا الئیا
جا کے تم ان سے شکوہ کرو گی
اس سے تکلیف بھیا کو ہو گی
تجھ سے شرمندہ عمو ہے تیرا
---یابنیا الئیا
ہے پڑے رن میں تلوار و نیزے
زخم کوئی تمہیں آ نہ جائے
دیکھ کر آنا بن ہے اندھیرا
---یابنیا الئیا
کیا انیس حال مقتل سنائے
گونجتی تھیں یہ دو ہی صدائیں
یا سکینہ سکینہ سکینہ
---یابنیا الئیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.