Ya ali ya aeliya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شِتاب
بو الحسن یا بوتراب
لو پھیل گیا شامِ غریباں کا اندھیرا
اسباب لُٹا جل گیا سادات کا خیمہ
بے گورو کفن رَن میں ہے شبیر کا لاشہ
سب مارے گئے دشت میں زینب ہوئی تنہا
اصغرِ بے شیر کو رونے لگی اُمِ رباب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
ہائے وہ بہن جس کے ہوں اٹھارہ برادر
اور باپ بھی جس بیٹی کا ہو فاتح خیبر
نرغے میں لعینوں کے وہ مظلوم کھُلے سر
کیسے نہ کرے نوحہ وہ پھر خاک اُڑھا کر
نوحہ کُناں خُلد میں ہے روحِ رسالتِ مآب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
ماری گئی اک روز میں سب فوجِ حسینی
ہر لمحہ مصیبت تھی نئی ہم نے جو دیکھی
بے مونث و غمخوار تھے یاور نہ تھا کوئی
تھا عصر کا ہنگام کے آواز یہ گونجی
مارا گیا حیدر کا پِسر دشت میں بے آب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
اب بالی سکینہ کو ستاتے ہیں ستمگر
کچھ کر نہیں سکتی کہ رسن بستہ ہے مادر
پابندِ سلاسل ہے میرا عابدِ مضطر
زینب کے کلیجے پہ چلے ظلم کے خنجر
کیا کروں بابا میرے میں دیجیئے کچھ تو جواب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
کٹ کے جو گرے خاک پہ عباس کے بازو
رُکتے ہی نہ تھے آنکھ میں شبیر کے آنسو
میں خیمے میں روتی تھی وہ روتے تھے لب جُو
ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ہر سُو
کہتے تھے شبیر کے یا لیتنی کنتُ تراب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
اکبر کا جگر ہوگیا برچھی سے دو پارہ
اور اصغرِ معصوم بھی مارا گیا پیاسا
ٹکڑے ہوا میدان میں نوشاہ کا لاشہ
مارا گیا وہ شیر جو تھا سب کا سہارا
عون و محمد کا ملا خاک میںکیسے شباب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
اصغر کے لگا تیر میں روتی رہی بابا
مارا گیا شبیر میں روتی رہی بابا
ہنستے رہے بے پیر میں روتی رہی بابا
شہہ پہ چلی شمشیر میں روتی رہی بابا
دیکھیئے پردیس میں قسمت ہوئی میری خراب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
ریحان بہت ہو چکی اب اشک فشانی
زینب پہ مصیبت کی یہ پُردرد کہانی
سب اہلِ عزا سُن چکے سرور کی زبانی
تھمتی ہی نہیں آنکھوں سے اشکوں کی روانی
کون سُنے قصئہ غم کس میں رہی اتنی تاب
بو الحسن یا بوتراب
یا علی یا عیلیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.