Tanhai e zainab hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Mir Mohsin Ali
تنہائیء زینب ہے اور شام غریباں ہے
جلتے ہوے خیمے ہیں کنبہ سر میداں ہے
امداد کو بیٹی کی آ جاؤ میرے بابا
بے دینوں کا نرغہ ہے اور دشتِ بیاباں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
بچے تو ابھی تھک کر سب خاک پہ سوے ہیں
مقتل میں اندھیرا ہے دل خوف سے لرزا ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
بن پانی کے اعدا نے گردن پہ چھری پھیری
یہ کوی نہیں جانا بھای میرا مہماں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
بابا وہ زرا دیکھو شبیر کے لاشے کو
اعضائے بدن زخمی سر خوں میں غلطاں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
پردیس میں زینب کی اللّٰہ رے مجبوری
دوں کیسے کفن شہ کو سر میرا بھی عریاں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
پامال شدہ رن میں لاشے ہیں شہیدوں کے
بکھری ہوی مقتل میں ہر آیت قرآں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
ہم تشنہ دہانوں پر وہ ظلم و ستم ٹوٹے
پانی تو ہے شرمندہ خود ظلم بھی حیراں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
آنکھوں میں مجیب اپنی ہے کربوبلا رشن
محسن کی نگاہوں میں قبر شہ زیشاں ہے
تنہائیء زینب ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.