Shaam hogayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Sajid Jafri
سونا پڑا ہے دشت بلا شام ہوگیء
خوں رو رہی ہے باد صبا شام ہوگیء
اپنا گلا کٹا کے جو مقتل سے شہ چلے
سورج چلا یہ کہتا ہوا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
کٹتے ہوے گلے نے کہا ہے وے مقتل عصر
لٹتے ہوے ردا نے کہا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
لو شمع کی خاموش ہوی بجھ گےء چراغ
اب کس کو ڈھونڈتی ہے ہوا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
سرگوشی تھی کہ چیخ تھی سجاد کے لئے
زینب نے زیر لب جو کہا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
مقتل میں ہے کہ عرش پہ ہے اے خداے کل
اس وقت تو کہاں ہے بتا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
ہر شمع انتظار کی لو کانپ اٹھی نوید
صغرا نے جب یہ بین کیا شام ہو گیء
سونا پڑا ہے دشت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.