Mera jari na raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Ali Mohd. Sultanpuri
لپٹ کے باپ سے کہتی تھی ثانیء زہرا
میرا جری نہ رہا میری ردا نہ رہی
میں ایک روز ایسی اجڑ گیء بابا
میرا جری نہ رہا میری ردا نہ رہی
نہیں ہے اب کوئی مونس کوئی میرا یاور
نہیں ہے اب میرا قاسم میرا علی اکبر
نہیں ہے اب وہ علمدار اور وہ لشکر
ستم نے آپ کی بیٹی کو کر دیا تنہا
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
میری ردا کا محافظ تھا جب تلک زندہ
میں روز چین سے سوتی تھی اے میرے بابا
تلایا پھرتا تھا خیموں کا با وفا میرا
یہ وقت دیکھ لو دیتی ہوں آج میں پہرہ
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
خدا سے آپ نے مانگا تھا جس دلاور کو
جو شاہ زادی ہی کہتا تھا اپنی خواہر کو
جو اپنی جان سمجھتا تھا میری چادر کو
پڑا ہے اس کا ترای پہ بیکفن لاشہ
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
یہ مجھکو یاد ہے جب گھر سے میں نکلتی تھی
تو ایک فوج میرے بھائیوں کی چلتی تھی
ہوا بھی خوف سے خود اپنا رخ بدلتی تھی
نہیں ہے اب وہ نگہبان میری محمل کا
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
نہیں تھا دم یہ کسی میں نظر اٹھا لیتا
میں جب نکلتی تھی بازار بند ہوتا تھا
تھا ایسا رعب میرے شیر میرے غازی کا
نہیں ہے سر پہ میرے اب علم کا وہ سایہ
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
سناں کی نوک سے چھینی گیء میری چادر
لگا رہے ہیں طمانچے لعین ہنس ہنس کر
جو آ رہا ہے ستم ڈھا رہا ہے جی بھر کر
پرایا دیس ہے اور ظالموں کا ہے نرغہ
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
یہ کہہ کے دیر تلک روی زینب دلگیر
اے بابا آپ کے آنے میں ہو گیء تاخیر
لہو میں ڈوب گےء سب کے سب جوان و پیر
بس ایک دن میں بھرا گھر اجڑ گیا میرا
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
جھکا کے سر کو بہت شیر کبریا روے
گلے لگا کے دلاری کو مرتظی روے
علی کے ساتھ حسن اور مصطفیٰ روے
تھا درد ناک اے وایض وہ بین زینب کا
میرا جری نہ رہا۔۔۔
لپٹ کے باپ سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.