Lutgaya aap ka ghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Shareef Hussain
لُٹ گیا آپ کا گھر آپ کہاں تھے بابا
کٹ گیا شاہ کا سر آپ کہاں تھے بابا
باپ سے شامِ غریباں یہ کہا زینب نے
مل گیا خاک میں گھر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
تیر اصغر کے لگا برچھی علی اکبر کے
بچھڑے سب نورِ نظر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
میرے بھیا نے اُٹھائے ہیں سحر سے لاشے
جھُک گئی شہہ کی کمر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
لاش فرزند کی سرور نے اُٹھائی کیسے
اُجڑی آغوشِ پسر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
شاہ گرتے تھے تنابوں میں اُلجھ کر ہر سُو
سُن کے آوازِ پسر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
جب میرے بھائی کے سینے پہ چڑھا تھا قاتل
اماں آئی تھی آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
جب چھِنی میری ردا ڈھونڈ رہی تھی ہر سُو
آپ کو میری نظر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
آگ دامن سے سکینہ کے بجھائی میں نے
جل گئے خیمے ادھر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
پہرا میں اُجڑی بہاروں کا دیئے جاتی ہوں
چھُپ گئے شمس و قمر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
بیٹی حیدر کی تھی مصروفِ شکایت انور
مل گیا خاک میں گھر آپ کہاں تھے بابا
لُٹ گیا آپ کا گھر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.