Kaise Abbas Mera Zeen Se Utra Hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
ماں نے عباس کی زینب سے یہ روکر پوچھا
کیسے عباس مرا زین سے اترا ہوگا
آقا زادیؑ مجھے سمجھاؤ مصیبت اُسکی
آنکھ کے تیر سے عباسؑ کو اُلجھن تھی بڑی
کیسے بن بازو کے وہ تیر نکالا ہوگا
ہاتھ تو تھے ہی نہیں کس کا سہارا لیتا
مُنہ لگا ہوگا زمین پر میرے شہزادے کا
زخم چہرے پہ بھی عباس کے آیا ہوگا
کتنا مجبور ہے آپس میں یہ کہتے ہوں گے
شام والے میرے عباسؑ پہ ہنستے ہونگے
پاؤں غازیؑ کا رکابوں میں جو اُلجھا ہوگا
اس کے لاشے پہ گیا ہوگا جو ابن زہرا
دیکھ کر ہاتھ کٹے بھائی کو تڑپا ہوگا
علی اکبرؑ سے یہ روتے ہوئے پوچھا ہوگا
روکا ہوگا بھلا راہوار کو اُس نے کیسے
بھر گیا ہوگا لہو شیر کی آنکھوں میں میرے
گرز جب سر پہ میرے لال نے کھایا ہوگا
پشت نقاع پہ تیرے ہاتھ باندھے تھے بی بی
تو بھی ہاتھوں کا سہارا تو نہیں لے پائی
درد تو نے میرے عباسؑ کا سمجھا ہوگا
میر سجاد یہ روتے ہوئے زینبؑ بولی
جب گرا غازیؑ تو موجود وہاں پر ماں تھی
میری ماں نے اُسے گودی میں سنبھالا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.