Kya raha qaimon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
شامِ غم آگئی، شامِ غم آگئی
کیا رہا خیموں میںشہہ کے اک اُداسی رِہ گئی
صرف رونے کو محمد کی نواسی رِہ گئی
سج گئی قا سم کے ٹکڑوں سے اُدھر کرب و بلا
ماں اِدھر بیٹے کی دُلہن کو سجاتی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
چھینتا تھا شمر چادر اور زینب بار بار
اپنی چادر کے محافظ کو بلاتی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
خونِ دل عباس کا سب بہہ گیا رن میں مگر
دل میں بس اک بات زینب کی ردا کی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
اے مسلمانوں تمہاری غیرتیں کیا ہو گئیں
تم تماشائی تھے زینب منہ چھپاتی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
قید میں بالی سکینہ کو ملا بابا کا سر
منہ پہ منہ رکھ کر جو سوئی ماں جگاتی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
مادرِ اصغر نہ بیٹھی سائے میں اصغر کے بعد
سائے میں آئی تو زندہ لاش باقی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
ہر تماچے پر سکینہ منہ پہ رکھ کر ننھے ہاتھ
نیل رُخساروں کے غازی کو دِکھاتی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
آ گئے ریحان و سرور کربلا سے لوٹ کر
آج تک خوشبو بدن میں کربلا کی رِہ گئی
کیا رہا خیموں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.