Karbala khamosh hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Shadman Raza
آ گیء شام غریباں کربلا خاموش ہے
ہو گیا مقتول قرآں کربلا خاموش ہے
فاطمہ کے لاڈلے سب ظلم سے مارے گئے
مرتظی کی آنکھ کے روشن سبھی تارے گےء
مصحف عصمت کے جتنے تھے سبھی پارے گےء
ھل اتیٰ پر غم ہے طاری انما خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
جل گےء ہیں سارے خیمے کیا کرے سیدانیاں
چادریں بھی چھن گیء ہے کیا کرے سیدانیاں
ظلمتوں کے بھیڑ میں ہے مصطفیٰ کی بیٹیاں
چپ ہے عباس جری اور علقمہ خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
مادر بے شیر کو زینب سنبھالے کیا کرے
گود میں سارے یتیموں کو اٹھالے کیا کرے
عابد مضطر کو شعلوں سے نکالے کیا کرے
ایک زینب ہے اکیلی قافلہ خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
ایک طرف خیمے جلے اور ایک طرف مسند جلی
ہر طرف دل کی صدا ہے یا محمد یا علی
ایسے میں زینب بنی ہے خود حسین ابنِ علی
بزم زینب دیکھ کے ہر معجزہ خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
مشکلیں اس رات میں جب محو غیرت ہو گیء
ایک پھپھی اور ایک بھتیجی کوہ غیرت ہو گیء
ہر مصیبت جھیل کر فخر مشیعت ہو گیء
صبر و غم کا اس جگہ ہر فلسفہ خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
آخراش میر نجف خود بھی یہ منظر دیکھ کر
آ گےء کربوبلا بیٹی کو مضطر دیکھ کر
کہہ اٹھی حیدر سے یہ حیدر کی دلبر دیکھ کر
میرے بابا آپ کا ہر دلربا خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
شادمان و میر طوسی غم کے ان حالت میں
آنسوؤں کی درد کی احساس کی برسات میں
تم کو پڑھنا مجھکو لکھا مل گیا خیرات میں
تم کو سن کر دہر کا کا ہر خوشنوا خاموش ہے
آ گیء شام غریباں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.