Ilayya ilayya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Farhan Ali Waris
الیا الیا یا بنیا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
ٹھوکریں کھاتی ہوی مقتل میں کیوں آی ہے تو
مجھکو دکھلانے طمانچوں کی نشاں لای ہے تو
نیند سے آنکھیں ہے بوجھل آ میرے نزدیک آ
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
جانتا ہوں میرے سینے پر صدا سوی ہے تو
تیری آنکھیں کہہ رہی ہے کس قدر روی ہے تو
اس اندھیرے دشت میں کیوں دیتی ہے مجھکو صدا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
آج کی شب ماں کے پہلو میں ہی سونا تھا تمہیں
پیاسے بچوں اور پھوپھی ساتھ رہنا تھا تمہیں
آ میرے تیروں بھرے سینے پہ آ کے لیٹ جا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
ہو گیء ہے شام پھر بھی گرم ہے ساری زمیں
دیکھ تیرے پاؤں میں چھالے نہ پڑ جائے کہیں
کیوں نکل آی ہے خیمے سے برہنہ پا بتا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
سو گےء وحشی درندے تو ہے اب تک جاگتی
پھر رہی ہے بابا بابا کہتی میری لاڈلی
میں یہاں اور نہر پہ بیتاب ہوتے ہیں چچا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
آ میری آغوش میں کچھ دیر آ کے لیٹ جا
پھر تو سوے شام جاے گا ہمراہ قافلہ
تیری گردن میں رسن باندھے گی یہ فوج جفا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
تجھکو پیدل مجھکو نیزے پر سفر کرنا ہے اب
کربلا سر ہو چکی ہے شام سر کرنا ہے اب
دیکھ مرقد چھوڑ کے مقتل میں آی سیدہ
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
بہہ رہا ہے خوں کانوں سے سکینہ کس طرح قدر
اشک سے چہرہ ہے بھیگا وں سے پوشاک تر
دیکھ کر تجھکو پکارا لاشہء بے سر میرا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
گفتگو ریحان کرتے تھے شاہ جن و بشر
لاشہء بے سر لپٹی تھی سکینہ نوحہ گر
کربلا کے بن میں ہر سو گونجتی تھی یہ صدا
تیرا بابا سوتا ہے یہاں
الیا الیا یا بنیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.