Haye shame ghariban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nasir Asghar Party
دن ڈھل گیا ہے لوگوں
گھر جل گیا ہے لوگوں
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں
زینب کے سر سے دیکھو چادر بھی چھین لی ہے
بیمار ایک جان کو کیسی سزا یہ دی ہے
عابد بھی رو رہا ہے دامن بھگو رہا ہے
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
لوٹا ہے ظالموں نے زہرہ کے گلستاں کو
دیکھو لگے طمانچے ننھی سی ایک جاں کو
بے آسرا سکینہ بھائی پدر بھی چھینا
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
لاشے پہ جاکے باپ کے کہتی ہے یہ سکینہ
پھر کب ملے گا بابا مجھکو تیرا یہ سینہ
دشمن جہاں ہے میرا چھینا ہے پیار تیرا
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
آیا سوار کوئی خیموں میں اک ہجاب میں
پوچھا بتول زادی نے تو کون ہے نقاب میں
بولے علی نہ گھبرا یہ کیا ہوا ہے بتلا
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
روکے کہا یہ زینب نے ہم لٹ گےء ہیں بابا
میدان کربلا میں ہم مٹ گےء ہیں بابا
ہاے ظلم کیا ہوا ہے ہاے کیا ستم ہوا ہے
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
دامن کسی کا دیکھو آتش سے جل رہا ہے
لوگوں یہی سکینہ اصغر سے جو جدا ہے
بھائی کسی کا بچھڑا گلشن علی کا اجڑا
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
ناصر یہ شام کیسی آی ہے کربلا میں
کیا کیا مصیبتوں کو لای ہے کربلا میں
بھائی بچھڑ گیا ہے گھر بھی اجڑ گیا ہے
زینب اجڑ گیء ہے
ہاے شام غریباں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.