Chin gayi rida ghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Muslim Jafri
ڈھلنے لگی جو رات میں بے وارثوں کی شام
آتا ہوا سوار جو دیکھا سوے قیام
بنت علی نے تھامکےدل تھام لی لجام
گونجی صداے دختر زہراے نیک نام
چھن گئی ردا گھر اجڑ گیا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
رن میں کٹ گیا بھائی کا گلا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
تھام کے وہ دل خاک پر گرا
ہو بہو جو تھا شکل مصطفیٰ
اسکے سینے پر نیزہ جب لگا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
ننھا سا گلا تیر سے چھدا
خون جب بہا لرزی کربلا
چہرے پر وہ خون بھای نے ملا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
مشک کی طرف تیر جب چلا
میرے شیر کا بازو جب کٹا
مشک جب چھدی گرز جب لگا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
بھولونگی نہ میں وہ درد کی گھڑی
چل رہی تھی جب بھای پر چھری
دے رہی تھی میں اس گھڑی صدا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
لوٹنے کو جب آے اشقیا
گھر کا گھر تھا جب شعلوں میں گھرا
چھن رہی تھی جب سر سے یہ ردا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
لگ رہی تھی جب منہ پہ سہیلیاں
ہاے کانوں سے تھا لہو رواں
جب گوہر چھنے کرتا جب جلا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
ہاے بابا تھا ہونٹوں پر نوید
رورہی تھی باگ تھام کر نوید
گونجتی تھی یہ دشت میں صدا
آپ تھے کہاں ہاے بابا جاں
چھن گئی ردا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.