Fatima Hoon Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
یا سیدہ یا طاہرہ یا امِ ابیہا
سلام جس کو علیہِ سلام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
جھک کے حسنین بھی جس سے کلام کرتے ہی
وہ فاطمہ ہوں میں
مجھے ہی راضیہ مرضیہ صدیقہ کہتے ہیں
مجھے ہی طاہرہ اُمِّ ابیہا کہتے ہیں
وہ جس کا احمد بھی احترام کرتے ہیں
بنا کے سور ۂ ِکوثر مجھے اُتارا گیا
مجھے حجابِ مزمّل سے ہے پکارا گیا
تعظیم جس کی بارہ امام کرتے ہیں
خدا نے ایسے جہاں میں مجھے بڑائ دی
قرآن نے آیتوں سے میری ہی گواہی دی
وہ جس کے گھر سے عرشی تعام کرتے ہیں
نبی کی بیٹی ہوں دربار میں کھڑا نہ کرو
حجابِ کبریا ہوں مجھ کو یوں رُسوانہ کرو
وہ جس کے در پہ فرشتے قیام کرتے ہیں
یوں میرے گھر کو مسلمانو تم جلاؤ نہ
اور میرے پہلو پہ دروازے کو گراؤ نہ
درود جس پہ سب خاص و عام پڑھتے ہیں
دہر میں ایسے مجھے تم اگر رُلاؤ گے
حشر میں کیسے شفاعت نبی سے پاؤ گے
حسابِ محشر خدا جس کے نام کرتے ہیں
جو خالی لوٹی تھی دربار سے ضعیف ہو کر
علی امام سے یاسر ٓ تھی کہتی رو رو کر
کہ جس کے ہونے سے سارے نظام چلتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.