Chane lagi shame
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nasir Asghar Party
چھانے لگی شام غریباں
ہاے قیامت کا ہے سماں
خیمہء سادات سے اٹھا دھواں
ڈھل گیا دن ختم لڑائی ہوئی
موت کی خاموشی ہے چھای ہوی
چاک گریبان خدای ہوی
خاک بسر فاطمہ جای ہوی
لرزی زمیں کانپ اٹھا آسماں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
نور نظر راج دلارے گےء
زینب دلگیر کے پیارے گےء
شاہ کے انصار بھی مارے گئے
آس تھی جن پر وہ سہارے گےء
لوٹ لیا موت نے یہ کارواں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
خوں میں ہے تر شیر جری کا الم
ہو گیا شبیر کا بھی سر قلم
خوشیاں منانے لگی فوج ستم
غم سے تباہ حال ہے أہل حرم
لٹ گءیں کونین کی شہزادیاں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
عون و محمد نہیں اکبر نہیں
قاسم و عباس دلاور نہیں
ہاے کوی مونس و یاور نہیں
خیمہ نہیں مقنہ و چادر نہیں
دشت میں ہیں آل نبی بے عماں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
مادر اکبر کا عجب حال ہے
دیتا ہے جب کوئی تسلی اسے
کہتی ہے دل تھام کے روتے ہوئے
کھو گئے اس بن میں سہارے میرے
مر گیا ہاے میرا کڑیل جواں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
ہاے یہ بے چارگی یہ بیکسی
دیتا نہیں اسکو دلاسہ کوئی
درمیاں لاشوں کے اکیلے کھڑی
کہتی ہے بچی کوی سہمی ہوئی
ڈھونڈنے جاؤں تمہیں بابا کہاں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
ماں ہوں ہر ایک رنج اٹھاونگی میں
روتے ہوئے قد چلی آؤنگی میں
ڈھونڈ کے بے شیر کو لاؤں گی میں
اسکے بنا جی نہیں پاؤنگی میں
رہ گیا ہاے میرا بچہ کہاں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
ہے یہ گوہر عظمت بنت علی
سب کو سنبھالا بھی حفاظت بھی کی
غم میں شہ دیں کے بھی روتی رہی
مامتا پہ آنچ بھی آنے نہ دی
ماں تو ہے بس عون و محمد کی ماں
ہاے قیامت کا ہے سماں
---چھانے لگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.