Bhaiya bali sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Ali Zia Rizvi
رو رو مقتل میں کہتی تھیں زینب
بھیا بالی سکینہ کہاں ہے
جا کے ڈھونڈوں کہاں اس کو بن میں
شب ہے تاریک سنناٹا رن میں
ہوک اٹھتی ہے میرے بدن میں
---بھیا بالی سکینہ
اٹھ کے دریا سے عباس آو
ساتھ اکبر کو تم لے کے جاو
ڈھونڈ کے تم سکینہ کو لاو
---بھیا بالی سکینہ
شاید اصغر کو وہ ڈھونڈتی ہو
کوزہ پانی کا لے کر گئی ہو
پاس بھائی کے نہ سو گئی ہو
---بھیا بالی سکینہ
ہو چکی رن میں شام غریباں
فوج اعدامیں اب ہے چراغاں
کوچ کے ہو رہے ہیں یہ ساماں
---بھیا بالی سکینہ
بھیا دیکھو تو قسمت ہماری
جائے گی کس طرح یہ سواری
ہو گی محمل نہ اب وہ عماری
---بھیا بالی سکینہ
تو لاش بے سر سے آواز آئی
غم نہ کھاو اے اماں کی جائی
آو بہنا بلاتا ہے بھائی
میری بالی سکینہ یہاں ہے
روتے روتے جو نیند آگئی ہے
غم کے طوفاں میں وہ کھو گئی ہے
میرے سینے پہ وہ سو گئی ہے
میری بالی سکینہ یہاں ہے
شہہ کہو اب سکینہ کہاں ہے
کارواں کربلا کا رواں ہے
تذکرہ ان کا انجم جہاں ہے
شہہ کی پیاری سکینہ وہاں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.